اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے زلزال 1 میزائل سے نجران میں سعودی عرب کی فوجی چھاؤنی طیبہ الاسم کو نشانہ بنایا ہے۔
یمنی فوج کے اس حملے میں سعودی عرب کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
عرب ذرائع کے مطابق یمن کے خلاف سعودی عرب کے فوجی اتحاد میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے سعودی عرب کو یمن میں تاریخی شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔
/129
14 اگست 2019 - 07:24
News ID: 968799
یمنی فورسز نے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے جواب میں نجران کے علاقہ میں سعودیہ کے فوجی ٹھکانے پرزلزال 1 نامی میزائل داغا ہے۔